علی رامے: سرکاری افسروں کے گھروں کی تزئین و آرائش پر 32 کروڑ خرچ ہوں گے ۔آئی اینڈ سی ونگ نے فنڈ کے اجرا کے لیے سمری ایوان وزیر اعلی کو ارسال کردی۔ افسران کے گھروں پر 32 کروڑ روپے تزین و آرائش اور بحالی پہ خرچ ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک طرف پنجاب حکومت کفایت شعاری کی مہم جوئی میں شامل ہے تو دوسری طرف اب پھر سے افسروں کے گھروں کی تزین وآرائش پر 32 کروڑ روپے کے فنڈ خرچ کرنے کے لیے ایک سمری ایوان وزیر اعلی کو ارسال کی گئی ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ جی او آر ون سمیت دیگر سرکاری کالونیوں میں افسروں کے گھروں کی تزئین و آرائش اس بجٹ سے ہوگی۔ زرائع نے بتایا ہے کہ کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد یہ فنڈ افسران بالا کے گھروں پر خرچ ہوں گے۔ کفایت شعاری مہم کے تحت پنجاب حکومت نے سرکاری گھر و دفاتر کی تزین وآرائش پر پابندی بھی لگا رکھی ہے اور پابندی ہونے پر کیبنٹ یا اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ سے منظوری مشروط ہے۔