ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیس، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری ہاؤسنگ عدالت طلب

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیس، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری ہاؤسنگ عدالت طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کیس کی سماعت، عدالت نے سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو طلب کرلیا، عدالت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے میڈیا پر اشتہارات چلانے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے پیمرا اور پی ٹی اے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان نے راؤ ظفر محمود کی درخواست پر سماعت کی، ایل ڈی اے کے لیگل ایڈوائزر صاحبزادہ مظفر پیش ہوئے، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شہر میں کئی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں قائم ہیں، ایل ڈی اے سمیت دیگر ادارے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف موثر اقدامات نہیں کر رہے، میڈیا میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی باقاعدہ تشہیر کی جاتی ہے جس پر شہری پلاٹ خرید لیتے ہیں، لیگل ایڈوائزر ایل ڈی اے صاحبزادہ ظفر نے بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متعلق رپورٹ پیش کی اور عدالت کو آگاہ کیا کہ اس وقت لاہور ڈویژن میں 575 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم ہیں، لاہور ڈویژن میں 365 ہاؤسنگ سوسائٹیاں منظور شدہ ہیں جبکہ 292 غیر قانونی ہیں، جن میں 292 گرین ایریا پر قائم ہیں۔

 جسٹس شاہد جمیل خان نے وکیل ایل ڈی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں مکمل ہونے پر ان کا انتظام حکومت کیوں نہیں سنبھال لیتی، عدالت نے وکیل ایل ڈی اے کو عمران ٹوانہ کیس کی روشنی میں عدالت کی معاونت اور موبائل فون پر غیر ضروری میسجز موصول ہونے کے متعلق پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Sughra Afzal

Content Writer