بیکری چلانی ہے تو یہ کام کرو:ہندو انتہاءپسند

5 Mar, 2021 | 03:43 PM

Imran Fayyaz

سٹی 42:بھارت کی پاکستان کے لیے نفرت ایک بار پھر عیاں ہو گئی بھارتی انتہا پسند بال ٹھاکرے کی جماعت نے ممبئی میں واقع کراچی بیکری کو بند کروا دیا بھارت کی سب سے پرانی اور مشہور ترین کراچی بیکری پر انتہا پسندوں کی جانب سے ایک ماہ قبل حملہ کیا گیا تھا۔
 تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہاءپسندوں کی نفرت بڑھتی جارہی ہے بیکری کو محض اس لئے بند کروایا گیا کہ اس کام نام کراچی بیکری کیوں ہے۔ کراچی بیکری کے مالک سندھی ہندو ہیں جو تقسیم ہند کے بعد کراچی سے ہجرت کر کے ممبئی آئے تھے۔ بیکری پر انتہا پسندوں کی جانب سے ایک ماہ قبل حملہ کیا گیا تھا۔
بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ہندوﺅں کے مظالم کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں آئے روز اقلیتیں اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکل آتی ہیں بھارت میں خالصتان تحریک عروج پر ہے لیکن اس کے باوجود بھارتی انتہاءپسند مظالم سے باز نہیں آتے۔

مزیدخبریں