سکولوں میں چھٹیوں کے نوٹیفکیشن سےمتعلق اہم خبر آگئی

5 Mar, 2021 | 03:31 PM

M .SAJID .KHAN

(عثمان علیم)سوشل میڈیا پر کورونا کے باعث سکولوں میں کل سے چھٹیوں کا جعلی نوٹی فکیشن گردش کرنے لگا ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹی فکیشن کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز ، نوسرباز مافیا سرگرم،وٹس ایپ و دیگر سوشل میڈیا گروپس پر سکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا جعلی نوٹی فکیشن گردش کرنے لگا،سرکاری و نجی سکولوں میں کل سے چھٹیوں کا جعلی نوٹی فکیشن شہریوں کے لیے گمراہی پیدا کرنے لگا،نوٹی فکیشن کو لے کر بحث سوشل میڈیا گروپس پر اصل یا نقل ہونے کی بحث جاری ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹی فکیشن کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق کورونا کے پیش نظر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سکولوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن اصل نہیں ، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سکولوں میں چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں