معروف بھارتی اداکارہ گوہر خان کے والد انتقال کر گئے

5 Mar, 2021 | 01:02 PM

Raja Sheroz Azhar

 سٹی 42: بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ گوہر خان کے والد انتقال کرگئے۔
 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر زید دربار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی نامور اداکارہ گوہر خان کے والد ظفر احمد خان انتقال کر گئے۔اداکارہ  کی دوست پریتی سمنز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں گوہر کی ان کے والد کے ساتھ ماضی کی تصاویر تھیں۔

یاد رہے گزشتہ دنوں اداکارہ گوہر خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے چاہنے والوں سے والد کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔دوسری جانب گوہر خان کے شوہر زید دربار نے بھی انسٹاگرام پر اپنے سسر کے ساتھ تصویر شیئر کی تھیں اور چاہنے والوں سے درخواست کی تھی کہ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

مزیدخبریں