باپ نے بیٹی کا سر تن سے جدا کر دیا

5 Mar, 2021 | 12:51 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: بھارت میں باپ  نے  تیز دھار آلے سے  اپنی بیٹی کا سرتن سے جدا کر دیا ، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے شہری سریش کمار کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی بیٹی کا تشدد زدہ سر لیکر پولیس اسٹیشن پہنچا۔ بھارتی پولیس کے مطابق سریش کمار پولیس اسٹیشن کے باہر چلا رہا تھا کہ وہ اپنی 17 سالہ بیٹی کے ایک آدمی کے ساتھ تعلقات پر خوش نہیں تھا۔

سریش کمار کا کہنا تھا میں نے اپنی بیٹی کو گھر میں اکیلا پایا تو اسے کمرے میں بند کیا اور پھر تیز دھار آلے کی مدد سے اس کا سر تن سے جدا کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سریش کمار کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں