میگھن مارکل کی برطانوی شاہی خاندان پر الزامات کی بارش

5 Mar, 2021 | 12:20 PM

سٹی 42: برطانیہ کے شہزادہ اور شہزادی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، شاہی خاندان  سے روٹھ کر اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ہمراہ امریکا منتقل ہونے والی اداکارہ میگھن مارکل نے الزام عائد کیا کہ ان کے سسر شہزادہ چارلس، ساس کمیلا پارکر اور بھابھی کیٹ مڈلٹن گھر کی باتیں میڈیا میں پھوڑتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق میگھن مارکل نے برطانوی شاہی خاندان پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ گرے سوٹ میں ملبوس لوگ محل میں ان کا جینا دوبھر کرنا چاہتے تھے۔

  میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کا دل کھول کر رکھنے والا انٹرویو امریکا میں اتوار کو نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شہزادہ ہیری نے بھی ایک انٹرویو کے دوران برطانوی میڈیا کو گھٹیا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ برطانوی میڈیا مجھے ذہنی مریض بنانا چاہتا تھا۔

مزیدخبریں