ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں بچوں کو کورونا سے بچانے کیلئے فنڈ نہ ملنے کا انکشاف

 سرکاری سکولوں میں بچوں کو کورونا سے بچانے کیلئے فنڈ نہ ملنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)سرکاری سکولوں میں بچوں کو  کورونا سے بچانے کیلئے فنڈ نہ ملنے کا انکشاف۔سکولوں میں بچوں کو کورونا سے احتیاطی تدابیر کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن نے راوں سال 9 ارب 70 کروڑ کے فنڈ مانگے مگرآٹھ ماہ گزر گئے محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری سکولوں کے لیے ایک پائی بھی جاری نہ کی۔
اس حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹیز محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو آگاہ کیا گیا کہ انہیں کورونا ایس و پیز پر عملدرآمد کے لیے فنڈ مہیا کیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ خزانہ کو 9.7 ارب روپے کا تخمینہ بنا کر بھیجا تھالیکن ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ فنڈ محکمہ سکول ایجوکیشن کو ابھی تک نہیں ملے۔
اس فنڈ سے سرکاری سکولوں میں بچوں کو ماسک اور ہینڈ سینٹائزر دئیے جانے تھے۔محکمہ صحت کے ایس و پی کے مطابق بچوں کا بخار چیک کرنے کے لیے ٹمپریچر گن کی خریداری سمیت سکولوں میں صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری اس فنڈ سے ہونا تھا۔
سکولوں میں کلاس رومز کو روزمرہ کی بنیاد پر سینٹائز جبکہ سکولوں میں واش رومز کی بہتر اور دیگر کرونا سے بچاو¿ کی سہولتین بھی دی جانی تھیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ سے فنڈ ملنے کے باعث سرکاری سکولوں نے اپنے فنڈ سے چند اشیا کی خریداری کی جو اب کم پڑ چکی ہے۔