حکومت نےسابق ڈی سی اور ڈی پی او سیالکوٹ معطل کردیا

5 Mar, 2021 | 11:39 AM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر) وفاقی حکومت نے سابق ڈی سی سیالکوٹ ذیشان جاوید کو معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےاہم فیصلہ کرتے سابق ڈی سی سیالکوٹ ذیشان جاوید کو معطل کر دیا ہے،ذیشان جاوید گریڈ 18 کے پی اے ایس افسر ہیں۔ وہ اس سے قبل ڈی سی ساہیوال بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، سابق ڈی سی سیالکوٹ ذیشان جاوید کو ڈسکہ میں الیکشن کے دوران ناقص سیکورٹی انتظامات پر معطل کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے بھی ان کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق ڈی سی سیالکوٹ ذیشان جاوید  کے ساتھ سابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی کو معطل کیاگیا ہے۔دونوں افسران کو پنجاب حکومت نے گزشتہ روز تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا یا تھا ۔اس حوالے سے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

علاوہ ازیں  چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ڈسکہ کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے سےمتعلق اجلاس منعقد کیاگیا، آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور صورتحال سے آگاہ کیا۔

واضح رہےکہ 25 فروری کو الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ  18 مارچ کو ضمنی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں