ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے 122 کالجز سربراہان سے محروم

پنجاب کے 122 کالجز سربراہان سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (اکمل سومرو) لاہور سمیت پنجاب کے 122 کالجز میں پرنسپل کے عہدے خالی، سرکاری کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تقرریوں کیلئے 400 سے زائد امیدواروں کی درخواستیں، سکروٹنی شروع کر دی گئی۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تحت سرکاری کالجز میں مستقل پرنسپل کی تقرریوں کیلئےدرخواستیں طلب کی گئیں، سرکاری کالجز کے گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے اساتذہ نے پرنسپل کیلئے درخواستیں جمع کرائیں، لاہور ڈویژن میں 18 سرکاری کالجز میں پرنسپل کے عہدے خالی ہیں، ان کالجز میں ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن بلال گنج، ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن شالیمار ٹاؤن، ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مانگا منڈی، ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گلشن راوی، ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مصطفیٰ آباد شامل ہیں۔

 ایسوسی ایٹ کالج کامرس ٹاؤن شپ، ایسوسی ایٹ کالج باغبانپورہ میں پرنسپل کے عہدے خالی ہیں، فیصل آباد ڈویژن میں 8 کالجز، ساہیوال ڈویژن میں 4 کالجز، ڈی جی خان ڈویژن میں 4 کالجز میں پرنسپلز کی اسامیاں خالی ہیں، بہاولپور ڈویژن میں 11 کالجز، سرگودھا ڈویژن میں 16 کالجز، گوجرانوالہ ڈویژن میں 16 کالجز، راولپنڈی ڈویژن میں 31 کالجز اور ملتان ڈویژن میں 14 کالجز میں پرنسپل کی آسامیاں خالی ہیں۔

ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی جانب سے پرنسپل کے امیدواروں کی ابتدائی سکروٹنی کا آغاز کردیا گیا، امیدواروں کی سکروٹنی کے بعد وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی سربراہی میں کمیٹی انٹرویوز کرے گی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer