ڈپٹی کمشنرز کو اہم ذمہ داری سونپنے کی تجویز منظور

5 Mar, 2021 | 11:08 AM

Imran Fayyaz

سٹی42:صوبائی وزیر قانون کے زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی قانون کا 52 واں اجلاس ، پنجاب میں اسلحہ لائسنسوں کے اجراءکا عمل ڈپٹی کمشنروں کو منتقل کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ اجلاس میں ای چالان کا جرمانہ بڑھانے اور پینلٹی پوائنٹس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز سےبھی اتفاق کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی قانون کے 52 ویں اجلاس کی صدارت وزیرقانون راجہ بشارت نے کی جس میں مختلف محکموں کے 20 ایجنڈا امور زیر بحث آئے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں،سیکرٹریز نے بھی شرکت کی اس دوران اسلحہ لائسنسوں کے اجراڈی سی کو منتقل کرنے کی تجویز سمیت ای چالان کا جرمانہ بڑھانے اورپینلٹی پوائنٹس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیا گیا۔
 اجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس کی ضبطی و بحالی سے متعلق قانونی ترمیم کی تجویز سمیت ایل ٹی سی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدلنے ،پرائیویٹ گاڑیوں کی انسپکشن ، فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا اور ڈرپ اینڈ سپرنکلر اریگیشن سسٹم کے فروغ کیلئے معاہدہ طے کرنے کی تجویز کی منظوری دی گئی۔
 اجلاس میں پنجاب فشریز آرڈیننس 1961ء میں متعدد ترامیم کی منظوری اورسیکریٹری خزانہ افتخار ساہو کی بطور ڈائریکٹر بینک آف پنجاب نامزدگی منظور کی گئی۔

مزیدخبریں