ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر عائشہ سعید ڈی جی سوشل ویلفیئر کے عہدے سے دستبردار

ڈاکٹر عائشہ سعید ڈی جی سوشل ویلفیئر کے عہدے سے دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) ڈی جی سوشل ویلفئیر ڈاکٹر عائشہ سعید کو او ایس ڈی بنانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

گریڈ 20 کی سینئر افسر ڈاکٹر عائشہ سعید نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئیر کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے انہیں او ایس ڈی بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عائشہ سعید کو نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے لئے نامزد کیا تھا، تاہم سیکرٹری سوشل ویلفئیر نے ڈاکٹر عائشہ سعید کے ذمے محکمے کے اہم امور ہونے کی بناء پر انہیں ریلیو کرنے سے انکار کردیا۔

اس حوالے سے تحریری طور پر محکمہ سروسز کو آگاہ کیاگیا، لیکن محکمہ سروسز نے سمری کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹر عائشہ سعید کو او ایس ڈی بنا نے کی منظوری لے لی، جس کی بناء پر ڈاکٹر عائشہ سعید کورس اور پوسٹ دونوں سے محروم ہو گئیں۔