ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا کا کمال، پولیس اہلکاروں کی سنی گئی

سوشل میڈیا کا کمال، پولیس اہلکاروں کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) ایس ایس پی ایڈمن کو فیس بک پر پیغام ارسال کرنیوالے پولیس اہلکاروں کی سنی گئی، پنجاب کانسٹیبلری میں عرصہ دو سال مکمل کرنے والے ستر ملازمین کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب کانسٹیبلری میں دو سال تک ملازمت ہر پولیس اہلکار کیلئے لازمی قرار دی گئی ہے، لیکن ایسے بہت سے اہلکار تھے جن کا پنجاب کانسٹیبلری میں عرصہ پورا ہو چکا تھا، لیکن ان کو واپس اضلاع میں نہیں بلوایا جا رہا تھا۔

ایسے ہی کچھ اہلکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایس ایس پی ایڈمن کو التجا کیلئے پیغام بھیجا گیا جس پر ایس ایس پی نے ان تمام اہلکاروں کو واپس بلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک کو متبادل نفری کا انتظام کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں جبکہ پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات ستر اہلکاروں کو واپس بلوانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایڈمن کا کہنا تھا کہ یہ اہلکار گزشتہ تین سال سے پولیس کالج میں تعینات ہیں۔