ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی ہر عورت بینظیر جیسی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان کی ہر عورت بینظیر جیسی ہے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  پاکستان کی ہرعورت میری ماں بینظیر بھٹو جیسی ہے۔اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق دیئے ، پاکستان میں خواتین کو برابری کے حقوق ملنے چاہیئں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں کےحقوق یاجدوجہدکی بات ہوتی ہےتوشہیدبےنظیربھٹوکانام ضرورآتاہے۔   پاکستان کی ہرعورت میری ماں جیسی ہے۔ خواتین کومعیشت سمیت ہرشعبے میں حق ملنا چاہئے۔ عورتوں کےحقوق کی جدوجہدمیں پیپلزپارٹی کاکردارسب سےآگےہے۔خواتین کوحقوق ملےہیں توپیپلزپارٹی کےدورمیں ملےہیں۔

انھوں نے کہالیڈی ہیلتھ ورکرزکامنصوبہ بھی شہیدبی بی کاتھا، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام تاریخی منصوبہ ہے، آج پاکستان کےکونےکونےمیں لیڈی ہیلتھ ورکرزکام کرتی ہیں ، جہاں بھی ہمیں موقع ملتاہےاس ملک کی خواتین کیلئےجدوجہدکررہےہیں۔  پیپلزپارٹی نےہردورمیں خواتین کےلیےکام کیاہے۔ آج لوگ کہتے ہیں کہ عورت مارچ نہیں کرسکتی، میں ان لوگوں کو کہتا ہوں آپ کی سوچ پرانی ہے۔ آج پاکستان کی عورت مارچ بھی کرےگی۔ عورت اگر چاہتی ہے تو وہ وزیر اعظم بھی بنے گی ۔بلاول نے کہا کہ عورتوں کیلئے آئین کے تحت دیئے گئے حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا ہم اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔  مہنگائی بڑھ رہی ہےلیکن ریاست کی جانب سےکوئی مددنہیں مل رہی، پوری دنیا میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کوسراہاگیا۔  پوری دنیامیں بی آئی ایس پی کورول ماڈل قراردیاگیا۔ عمران خان نےبی آئی ایس پی کانام احساس پروگرام رکھا،  عمران خان نےلاکھوں خواتین کوپروگرام سےباہرنکالا، حکومت نہیں چاہتی کہ آپ کاپیسہ غریب عورتوں پرخرچ ہو۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔