(حسن علی) شہر میں برائلر اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ، مرغی کا گوشت چھ روپے جبکہ فارمی انڈے مزید دو روپے فی درجن مہنگے ہو گئے۔
شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ زندہ مرغی چار روپے اضافے کے بعد 150 روپے جبکہ مرغی کا گوشت چھ روپے اضافے کے بعد 218 روپے فی کلو ہو گیا، جبکہ فارمی انڈے مزید دو روپے مہنگے ہو کر 94 روپے فی درجن ہو گئے۔ گزشتہ پانچ روز میں فارمی انڈے دس روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔