جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش

5 Mar, 2020 | 12:06 PM

Sughra Afzal

جی پی او (ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کر دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس  میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس مشیرعالم، جسٹس عمر عطاء بندیال سمیت جوڈیشل کمیشن میں شامل ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے بارے مشاورت کی حتمی منظوری دی گئی، جوڈیشل کمیشن کی سفارشات ججزپارلیمانی کمیٹی کو ارسال کر دی گئیں، صدر پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نوٹیفکیشن جاری کرے گی، جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائر منٹ سے خالی ہونے والی آسامی پر تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی 19 فروری 2010 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے منصب پر فائز ہوئے، وہ اس وقت ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں، سپریم کورٹ میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی 31 اگست 2025ء تک بطور جج فرائض سر انجام دیں گے۔

مزیدخبریں