جوہرٹاؤن (درنایاب) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایک ہی جگہ پر تعینات گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے 123 افسروں کے تبادلے کر دیئے۔
ڈی جی ایل ڈ ی اے سمیر احمد سید نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، ان افسروں میں جنرل کیڈر کے 42 ٹاؤن پلاننگ کے 6، لا کیڈر کے 4، انجینئرنگ ونگ کے 32، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے10اور اکاونٹس کیڈر کے 27 افسر شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل کیڈر کے ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ ون خرم یعقوب کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو، تقرری کے منتظر محمد نعمان خان کو ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون لگا دیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تھری طیب خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن لگا دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ون سرمد ضمیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تھری کا اضافی چارج دے دیا ہے۔
ایل ڈی اے سٹی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن عبدالواحد اور ڈپٹی ڈائریکڑ ایگزیمشن حفیظ اللہ کا باہمی تبادلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرعادل رضا احسن اور ریکارڈ شفٹنگ سیل میں تعینات محمد مصدق شاکر کا بھی باہمی تبادلہ کیا گیا، عامر نواز چیمہ کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور سے تبدیل کر کچی آبادیز میں لگا دیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ قائداعظم ٹاؤن میں تعینات سٹیٹ آفیسر غلام عباس کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر الاٹمنٹ مقرر کر دیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفاقت علی کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف سٹیٹ مینجمنٹ ٹو سے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں کر دیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ریکوری میں تعینات سٹاف آفیسر محمد امین کا تبادلہ بطور اسٹیٹ آفیسر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ قائداعظم ٹاؤن کر دیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری عماد انور کا تبادلہ بطور اسٹیٹ آفیسر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں کر دیا ہے۔
ریکارڈ شفٹنگ سیل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد علی اصغر اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں تعینات مرتضیٰ اکمل کا باہمی تبادلہ کیا گیا، ڈائریکٹوریٹ آف ایل ڈی اے سٹی میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگزپمشن نعمان اشرف کو تبدیل کر کے اسٹیٹ آفیسر لگا دیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف ریکوری میں تعینات نعمان علی اورریکارڈ شفٹنگ سیل میں تعینات سارہ عمر کا بھی باہمی تبادلہ کیا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایل ڈی اے سٹی میں تعینات اسٹیٹ آفیسر بلال سعید کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹرایگزیمشن الاٹمنٹ لگا دیا ہے، جبکہ یہاں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل سلیم اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون میں تعینات اقصٰی پرویز کا باہمی تبادلہ کر دیا ہے،ریکارڈشفٹنگ سیل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوار الحق کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاوسنگ ) کے سپر د کر دی گئی ہیں، ون ونڈو سیل پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد علی ڈوگر کا تبادلہ ریکوری ڈائریکٹوریٹ میں کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آفس میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر نذیر احمد کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری، ڈائریکٹوریٹ آف ریکارڈ مینجمنٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید احمد کا تبادلہ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آفس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس ون احمد بلال کا تبادلہ کانفیڈینشل بر انچ میں کر دیا گیا، جبکہ یہاں سے نجیب اللہ کا تبادلہ کر کے انہیںاو اینڈ ایم میں لگا دیا ہے۔
تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر عباس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس ون لگا دیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری ذکا الرحمن کا تبادلہ ون ونڈسیل، ٹاؤن پلاننگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فیصل کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں کر دیا ہے، انجینئرنگ ونگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم اقبال کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں لگا دیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ریکور ی میں تعینات اسسٹنٹ دائریکٹر اکبر علی کو تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں کر دیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد پرویز کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف ریکوری میں کیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض احمداور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ قائداعظم ٹاؤن میں تعینات طاہر محمود کا بھی باہمی تبادلہ کر دیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس ون کی ڈسپوز ل پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظہر مقصود بٹ کی خدمات ڈپٹی ڈائریکٹر اکاونٹس ٹو کے سپر دکر دی گئی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد اختر کا تبادلہ ٹاؤن پلاننگ ونگ میں کیاگیاہے، ٹاؤن پلاننگ ونگ میں تعینات سٹاف آفیسر شبیر احمد کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ قائداعظم ٹاؤن میں بھیج دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری محمد نسیم کا تبادلہ ٹاون پلاننگ ونگ اورٹیپا میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری ناصر محمود کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں کر دیا گیا۔
انجینئرنگ ونگ میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری محمد عبید کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو، ٹاؤن پلاننگ ونگ میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری محمد نوازکا تبادلہ انجینئرنگ ونگ میں کر دیا گیا، دیگر شعبوں کے افسروں میں ٹاؤن پلاننگ ونگ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر علی عباس اورمیٹروپولیٹن پلاننگ میں تعینات محمد زبیرکا باہمی تبادلہ کیا گیا، ٹاؤن پلاننگ ونگ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر فضیلہ شہباز اور میٹروپولیٹن پلاننگ میں تعینات سیرت فاروق جبکہ کمرشلائزیشن میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیبہ نذیر اور میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ میں تعینات اقراءحسن کابھی باہمی تبادلہ کر دیا ہے۔
تقرری کے منتظر محمد انور صدیقی کو ڈائریکٹر لاء(سول کورٹ سیکشن) تعینات کر کے ڈپٹی ڈائر یکٹر فرحانہ ممتاز سے اس عہدے کا اضافی چارج لے لیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو میں تعینات ڈپٹی ڈائر یکٹر سبطین رضا کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف لاء(سول کورٹ سیکشن) میں تعینات کر دیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ایکوزیشن میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون یوسف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرلاء (سول کورٹ سیکشن)عمران خان کا باہمی تبادل کیا گیا ہے۔