ڈیفنس (زین مدنی) معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنا یو ٹیوب چینل متعارف کرادیا۔
گزشتہ روز علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نئے یوٹیوب چینل متعارف کرانے کا اعلان کیا، علی ظفر نے مداحوں کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ بھائی سے باتیں کرنے کیلئے بھائی کا چینل سبسکرائب کرو اور جو مسئلہ ہو، بول ڈالو کیونکہ بھائی حاضر ہے،علی ظفر کے پیغام کے بعد مداح بھی فورا علی ظفر کو ریپلائی کرنا شروع ہوگئے ہیں اور ان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنا شروع کر دیا۔
واضح رہےکہ کچھ روز قبل شائقین کرکٹ کی پر زور فرمائش پر گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل کا ترانے” میلہ لوٹ لیا" ریلیز کیا جس نےچند منٹس میں ہی یوٹیوب پر کسی بھی ویڈیو کے سب سے زیادہ ویوز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ بھائی نے اپنا وعدہ پورا کیا صرف فینزکیلئے،انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور ان کے مداح چاہیں تو پی ایس ایل کی کلوزنگ تقریب میں پرفارم کرنے کو تیار ہوں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن کا آفیشل ترانہ تیار ہیں شائقین کرکٹ کو متاثر کرنے میں ناکام رہا تھا، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل کے پہلے دوسرے اور تیسرے سیزن کا ترانہ تیار کرنے والے علی ظفر سے ترانے کی پرزور فرمائش کی تھی۔