ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن کا ملازمین کے ڈیپارٹمنٹل رولز متعلق اہم فیصلہ

سکول ایجوکیشن کا ملازمین کے ڈیپارٹمنٹل رولز متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) سکول ایجوکیشن نے ملازمین کیلئے بنائے گئے ڈیپارٹمنٹل رولز تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا، سال 2014 میں بنائے گئے رولز میں بے شمار خامیاں ہونے کا انکشاف ہے۔

سکول ایجوکیشن نے ملازمین کیلئے بنائے گئے ڈیپارٹمنٹل رولز تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2014 میں بنائے گئے رولز میں بے شمار خامیاں موجود ہیں، سابقہ رولز میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بننے سے روک دیا گیا تھا۔ ہیڈ ماسٹر کو ایس ایس اور ایس ایس کو ہیڈ ماسٹر لگنے سے بھی روکا گیا تھا۔

پی ایس ٹی، ای ایس ٹی، ایس ایس ٹی کی پروموشن اور اتھارٹیز تبدیل کی گئی تھیں۔ ان رولز میں ریکروٹمنٹ اور پروموشن کی کوالیفیکشن بڑھا دی گئی تھی۔ ایم اے انگریزی تھرڈ ڈویژن کو سکینڈ ڈویژن کرنے کا ہدف دیا گیا۔

 ٹیچر کی تعیناتی اتھارٹی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بجائے ڈی ای او کردی گئی تھی۔ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سابقہ رولز کو تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہوگیا ہے۔