وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے سخت نالاں، وزراء کی شامت آگئی

5 Mar, 2019 | 08:28 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب کابینہ میں مزید وزراء کی شامت، وزیراعظم عمران خان رواں ہفتے لاہور آئیں گے، کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے وزراء کی شامت آگئی ہے، وزیراعظم رواں ہفتے ایک مرتبہ پھر لاہور آئیں گے، کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔  وزیراعظم کو صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے سخت نالاں ہیں اور توقع ہے کہ کابینہ کے خراب کارکردگی والے وزراء سے قلمدان واپس بھی لیے جاسکتے ہیں۔

جبکہ کچھ وزراء کی وزارتوں میں ردو بدل کا بھی امکان ہے۔ وزیراعظم کابینہ کے وزراء کو پہلے بھی وارننگ دے چکے ہیں۔   

مزیدخبریں