( راؤ دلشاد ) حکومت پنجاب سے پراپرٹی ٹیکس کا شیئر مل گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشنز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کو ایک ارب 56 کروڑ 68 لاکھ 82 ہزار کی گرانٹ موصول ہوگئی۔
پنجاب حکومت نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کی ترقیاتی اسکیموں پر غیر تحریری پابندی عائد کر رکھی ہے، تاہم میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کو پراپرٹی ٹیکس کے شیئرز کی مد میں گرانٹ جاری کردی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو یہ گرانٹ جاری کی گئی ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پراپرٹی ٹیکس کے شئیر کی مد میں 35 کروڑ 36 لاکھ 61 ہزار کی گرانٹ موصول ہوگئی ۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کو ایک ارب 56 کروڑ 68 لاکھ 82 ہزارکی گرانٹ جاری کی۔