(سعود بٹ) نیب لاہور کی اپریل 2017 سے فروری 2019 کی کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی، دو سال میں سابقہ ادوار کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے چارج سنبھالنے کے بعد نیب کارکردگی میں واضح بہتر آئی ہے، نیب رپورٹ کے مطابق دو سال کے عرصہ میں 2 ارب ساٹھ کروڑ کی رقم تقسیم کی گئیں۔
2.6 ارب کی رقم 7 ہزار متاثرین میں تقسیم ہوئی، نیب کی کاوشوں سے دو سال میں 29 ہزار افراد کو ریلیف ملا، جبکہ مختلف کیسز کی مد میں دو سال کی کارکردگی میں 37 ارب روپے کی خطیر رقوم کے کیسز شامل ہیں۔