پولیس نے اسلحہ کی بھاری کھیپ  پکڑلی، ملزم گرفتار

5 Mar, 2019 | 05:03 PM

Shazia Bashir

(عابد چوہدری) غالب مارکیٹ پولیس نے علاقہ غیر سے شہر میں اسلحہ لانے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق   ملزم کے قبضے سے ہزاروں گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، اے ایس پی گلبرگ عبدالوہاب کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کر کے مشکوک کار کو روکا جس سے دورانِ چیکنگ اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔

پولیس نے کار سے پستول، آٹومیٹنگ رائفلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لیں، اے ایس پی کے مطابق ملزم راشد مسعود علاقہ غیر سے اسلحہ لا رہا تھا جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لیکر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں