میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے: مریم نواز

5 Mar, 2019 | 04:39 PM

Shazia Bashir
Read more!

(عمراسلم) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سےان کی بیٹی مریم نواز کی جیل میں ملاقات، مریم نواز کہتی ہیں کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو انجائنا کا اٹیک ہوا جس پر انہیں سپرے دیا گیا، میاں نوازشریف کی طبیعت خراب ہے۔

  میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ڈاکٹر عدنان کی ملاقات ہوئی، مریم نواز کا ملاقات کے بعد ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے، گزشتہ ہفتے انہیں انجائنا کا اٹیک ہوا تو انہیں سپرے دیا گیا، نوازشریف کواس طرح کا اٹیک گزشتہ ہفتہ چار بار ہوچکا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہےکہ میاں نوازشریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی طبیعت کے حوالےسے کسی کو نہیں بتائیں گے، تین بار وزیراعظم رہنے والے میاں نوازشریف کو علاج کی سہولت نہیں دی جا رہی۔ مریم نواز کے بقول سابق وزیراعظم نوازشریف کےعلاج کے حوالے سے تحفظات ہیں، نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں