لاہوریوں کے سر سے بڑا خطرہ ٹل گیا

5 Mar, 2019 | 04:33 PM

Sughra Afzal

(زاہد چودھری) علاج معالجہ مہنگا ہونے کا خطرہ وقتی طور پر ٹل گیا۔ پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے اور ٹیسٹوں کے نئے ریٹس پر عملدرآمد روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں سمیت علاج معالجے کی تمام سہولتوں کے ریٹس میں کئی گنا اضافے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے تمام ہسپتالوں کے سربراہوں کے نام مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئے ریٹس کا اطلاق نہ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اہم ٹیسٹوں کے ریٹس تک طے نہیں کئے گئے اور اینجیوگرافی سمیت متعدد ٹیسٹوں کے نئے ریٹس پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی زیادہ مقرر کر دیئے گئے تھے جس پر نئے ریٹس کا فی الحال اطلاق نہیں کیا جارہا اور اب نئے ریٹس کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں