سرکاری سکولوں میں کتابوں کی تقسیم شروع

5 Mar, 2019 | 03:27 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) طلبا سکول جانے کیلئے ہوجائیں تیار، لاہور میں نئے تعلیمی سال کیلئے کتابوں کی تقسیم کاعمل شروع ہوگیا۔

لاہور میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے نئے تعلیمی سال کیلئے کتابوں کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا، کتابوں کی تقسیم شہر کی 5 تحصیلوں رائیونڈ، سٹی، شالیمار ٹاؤن، جلو اور راوی ٹاؤن میں کی جارہی ہے۔

سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا ہے کہ کتابوں کی تقسیم کا عمل یکم اپریل سے قبل مکمل کرلیا جائےگا، شہر بھر کے 1200 سکولوں میں زیر تعلیم 6 لاکھ سے زائد بچوں میں 24 لاکھ کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں