تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو جیل ہوگئی

5 Mar, 2019 | 11:21 AM

Sughra Afzal
Read more!

(شاہین عتیق)  احتساب عدالت نے سابق  سینئر صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی نیب تحویل ختم کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے عبدالعلیم خان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی، جس پر عبدالعلیم خان کے وکلا نے مخالفت کی اور نشاندہی کی کہ مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔احتساب عدالت نے عبدالعلیم خان کا جسمانی ریمانڈدینے کی استدعا مسترد کر دی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سابق صوبائی وزیر اپنی گرفتاری کے بعد تفتیش کیلئے 28 روزتک نیب کی تحویل میں رہے۔ احتساب عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ جلد از جلد عبدالعلیم خان کیخلاف ریفرنس دائر کرے۔

  عبدالعلیم خان نے نیب کے بارے میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ اللہ صبر کرنیوالوں کیساتھ ہوتا ہے ۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے ہدایت کی کہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عبدالعلیم خان کو 18 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ عبدالعلیم خان کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں