(شاہد ندیم سپرا) وزارت مذہبی اُمور نے عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کردی۔ تمام بینکوں میں 9 مارچ تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والوں سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 25 فروری کو شروع ہوا تھا۔ وزارت مذہبی اُمور کی جانب سے 6 مارچ تک درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ دی گئی تاہم اب اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی اُمور کے مطابق 9 مارچ تک درخواستیں وصول کی جائیں گی جبکہ 11 مارچ کو قرعہ اندازی ہو گی۔