پاکستانی فلم ’’لال کبوتر‘‘ سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار

5 Mar, 2019 | 12:50 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) پاکستان فلم انڈسٹری کی نئی فلم ’’ لال کبوتر‘‘ 22 مارچ کو شہر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، فلم جرائم کی کہانیوں پر مبنی ہے۔

لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلموں کی ریلیز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اسی سلسلے میں اب نئی ایکشن کرائم سٹوری پر مبنی فلم ’’ لال کبوتر‘‘ کو 22 مارچ سے شہر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جارہا ہے۔ جس کی کاسٹ میں اداکار احمد علی اکبر اور منشاء پاشا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم کے ہدایت کار کمال خان اور مصنف علی عباس نقوی ہیں۔ فلم سٹریٹ کرائمز کی کہانی پر ہے جسے منفرد انداز سے تیار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں