ڈی جی ہیلتھ آفس: خواجہ عمران نذیر کے یو ایچ ایف، ایپکا ملازمین سے مذاکرات

5 Mar, 2018 | 11:24 PM

عطاءسبحانی
Read more!

بسام سلطان:ڈی جی ہیلتھ آفس میں صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کے یو ایچ ایف اور ایپکا ملازمین سے مذاکرات، ایک ماہ میں کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے سمری بھجوانے کی یقین دہانی، احتجاج موخر کر دیا گیا۔

یونائیٹڈ ہیلتھ فیڈریشن اور ایپکا ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے کل احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔ پیر کے روز ڈی جی ہیلتھ آفس میں یو ایچ ایف اور ایپکا ملازمین کے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر سے مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر یداللہ صدر یو ایچ ایف مشتاق گجر، صدر ایپکا محمد شفیق گجر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

خواجہ عمران نذیر نے یقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ میں سمری بھجوا کر مستقلی کے معاملے کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو دودن میں باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

مزیدخبریں