‎ نو منتخب سینیٹرچودھری سرور اپنی برطانوی شہریت چھوڑنے کا ثبوت سامنے لے آئے

5 Mar, 2018 | 10:46 PM

رانا جبران
Read more!

قذافی بٹ: تحر یک انصاف کے نو منتخب سینیٹرچودھری سرور اپنی برطانوی شہریت چھوڑنے کا ثبوت سامنے لے آئے۔ گورنر پنجاب بننے سے پہلے ہی برطانوی شہریت چھوڑ دی تھی.

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹرز کی دوہری شہریت کا معاملہ اٹھانے پر چودھری سرور نے میڈیا کو ثبوت جاری کردئیے۔ پی ٹی آئی کے نو منتخب سینیٹر کے مطابق انہوں نے گورنر پنجاب بننے سے پہلے ہی برطانوی شہریت چھوڑ دی تھی۔ چودھری سرور نے 2 جولائی 2013 کو برطانوی شہریت چھوڑنے کی درخواست دی تھی اور8 جولائی2013 کو انکی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: " پی ٹی آئی نے میرٹ پر، ن لیگ نے پیسہ لگا کرسیٹیں حاصل کیں"
 

مزیدخبریں