سرفراز سندھو: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور نو منتخب سینیٹر چودھری محمد سرور کے اعزاز میں ماڈل ٹائون پی ٹی آئی آفس میں تقریب، اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید، عندلیب عباس، بیرسٹر حماد اظہر نے خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پا کستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری سرور کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ نو منتخب سینیٹرکا ڈھول اور آتش بازی سے استقبال کیا گیا۔ تقریب میں بات کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہی جماعت ہے جوغریبوں اور مزدوروں کی بات کرتی ہے اور وہ تحریک انصاف ہے۔
مزید پڑھیں: ن لیگ کے لوگوں نے اعلان بغاوت کر دیا، اپوزیشن لیڈر
قائد حزب اختلاف محمودالرشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے میرٹ پر سیٹ جیتی اور ن لیگ نے پیسے دے کر سیٹیں حاصل کیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ 2018 انکی کامیابی کا سال ہوگا۔