لیبل پڑھنے کی عادت اپنائیں، ناقص خوراک سے چھٹکارا پائیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا اقدام

5 Mar, 2018 | 09:59 PM

رانا جبران
Read more!

عمران یونس: لیبل پڑھنے کی عادت اپنائیں، ناقص خوراک سے چھٹکارا پائیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عام آدمی کے لیے لیبلنگ پڑھنے کے رہنما اصول جاری کر دیے۔ عام آدمی بھی اشیاءخورونوش کا لیبل واضح پڑھ اور سمجھ سکے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کے لئے کسی بھی پراڈکٹ کی خریداری سے قبل اس پر لکھی ہدایات پڑھنے کے بنیادی اور رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔ نئی ہدایات جاری کرنے ہونے کے بعد عام آدمی بھی اشیاءخورونوش کا لیبل واضح پڑھ اور سمجھ سکے گا۔ جاری کردہ نوٹس میں لیبلنگ کے حوالے سے تمام اہم نکات کی وضاحت کی گئی ہے۔

لیبل مکمل طور پر سچ پر مبنی ہو، مدت میعاد تحریر کرنا لازم ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی لیبلنگ قوانین کے تحت لکھائی کا واضح ہونا بھی لازم ہے۔ لیبل میں مکمل غذائی معلومات، تناسب اورصحیح مقدار لکھنے کی قانونی پابندی عائدہے۔ عام آدمی کے لیے لیبلنگ پڑھنے کے رہنما اصول ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے جاری کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں