ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی موجیں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی موجیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: عام پولیس بھی عوام کی طرح نظرانداز، وی وی آئی پی سکیورٹی پرماموراہلکاروں کے بعد وزیراعلیٰ کی کلوزپروٹیکشن ٹیم کے لیے بنیادی تنخواہ پر50 فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی کلوز پروٹیکشن سکیورٹی اورگورنرسیکرٹریٹ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو 50 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری وزیراعلی نے دے دی ہے۔ مراسلے کے مطابق انسپکٹر سے کانسٹیبلزاور وارڈنز کو موجودہ بنیادی تنخواہ پر 50 فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نابینا افراد کے احتجاج جاری،وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا، میٹرو بس بھی روکے رکھی

دوسری جانب ان  140پولیس افسران کی لسٹیں بھی جاری کردی گئی ہیں۔ اس سے پہلے بھی چند ماہ قبل وی وی آئی پی سکیورٹی پرماموراہلکاروں کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی تھی۔ مراسلہ میں لکھا گیا ہے،کیونکہ وزیراعلی کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام اداروں کوسپیشل الاؤنس دیا جارہا ہے۔ جبکہ عوام کی سکیورٹی اورلاءانیڈانفورسمنٹ کی ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔