جی پی او چوک، اورنج ٹرین کے سب سے بڑے اسٹیشن کی چھت آخری مراحل میں داخل

5 Mar, 2018 | 07:29 PM

Read more!

ابو بکر ارشد: اورنج لائن ٹرین منصوبے کے سب سے بڑے اسٹیشن کی چھت ڈالنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ جی پی او سٹیشن بائیس کینال اراضی پر مشتمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پندرہ جنوری کو اورنج لائن ٹرین منصوبے کے سینٹرل سٹیشن جی پی او کے کام کا آغاز کیا گیا تھا، اس کے اطراف میں سترہ سو سے زائد پائلنگ ورک مکمل کیا گیا۔ سینٹرل سٹیشن کے ایک طرف پی ٹی سی ایل عمارت تو دوسری جانب ہائی کورٹ ہے جبکہ جی پی او چوک بھی چند قدموں کے فاصلے پر ہے۔

کنسٹرکشن منیجرحبیب کنسٹر کشنز محمد سلمان نے بتایا کہ سینٹرل سٹیشن بائیس کینال اراضی پر مشتمل ہے جس کی گہرائی آٹھ میٹر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹیشن کی تعمیر کے لئے اٹھارہ سو ٹن سریا جبکہ پندرہ ہزار کیوبک میٹر کنکریٹ استعمال ہوگا۔ محمد سلمان کا مزید کہنا تھا کہ پندرہ مارچ تک اسٹیشن کا کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن ہے۔

واضح رہے سینٹرل سٹیشن پر حکم امتناعی کے باعث بائیس ماہ تک سول ورک رکا رہا۔

مزیدخبریں