حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

5 Mar, 2018 | 07:20 PM

عطاءسبحانی
Read more!

یاور ذوالفقار:کینٹ کچہری میں اغوا کے مقدمہ میں ملوث حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کے خلاف درخواست پر سماعت عدالت نے انیس مارچ کو دونوں فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد نیازیکے روبرو عائیشہ احد کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے عائشہ احد کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کےاغوا کے مقدمے میں ملوث کیا ہے، سات سال سے مقدمہ زیر سماعت ہے جرم ثابت نہیں ہو سکا ہے، عائشہ احد سات سال سے باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہو رہی ہیں، مخالفین نے عائشہ احد کے گھر میں چوری کروا کر اغوا کے مقدمہ میں ملوث کیا ہے، درخواست گزار پیچھلے تین سال سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کیا جائے۔عدالت نے فریقن کے وکلا کو انیس مارچ کو طلب کر لیا۔

احاطہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کررتے ہوئے عائشہ احد نے کہا کہ سات سال ہو گے ہیں مجھے عدالتوں کے چکر لگاتے ہوئے تین سال پہلے میں نے بریت کی درخواست دی مگر ابھی تک سنوائی نہ ہوئی،الیکشن قریب آتے ہی انکو یہ کیس دوبارہ اوپن کر دیا گیا ہے، ہمیں حق اور سچ کی سزا دی جا رہی ہے، ایک ملازمہ کی جانب سے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جو آج تک پیش نہیں ہوئی ہمارے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، میری والدہ کا نام جان کر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے وہ علاج کے لیے باہر نہیں جا سکتی ہیں، مجھے اپنے اداروں اور عدلیہ پر یقین ہے کہ مجھے انصاف ضرور ملے گا۔

مزیدخبریں