عثمان خان: نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکل آئے، 1گھنٹے سے زائد میٹرو بس کو روکے رکھا، مذاکرات کرنے کوئی نہ آیا تووزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ کلمہ چوک پر میٹرو بس کے ٹریک پر دھرنادیا، میٹرو بس رکنے کی وجہ سے مسافر پیدل روانہ ہوئے۔
مزید پڑھیں:حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، کتنے دن باقی رہ گئے؟
دوسری جانب مظاہرین سے مذاکرات کرنے کوئی نہ آیا تو نابینا افراد وزیر اعلیٰ ہاؤس ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔ ایس پی محمد شاکرمذاکرات کیلئے پہنچے تو مظاہرین نےانکار کردیا اوروزیراعلیٰ ہاؤس داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔
بصار ت سے محروم افراد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے آگے دھرنا دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ جب تک انکے مطالبات نہیں مانے جائیں گے واپس نہیں جائیں گے۔ نابیناافراد نے صوبہ بھر سے بصارت سے محروم افراد کو بلا لیا، انکا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔