مچھلی کھانے کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری

5 Mar, 2018 | 05:43 PM

Read more!

اقرا طارق: مچھلی کھانے کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری، سستی، معیاری اور غذائیت سے بھرپور مچھلی تلاپیہ اب لاہور میں بھی دستیاب ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ماہی پروری پنجاب مناواں میں دس کروڑ کی لاگت سے تلاپیہ ریسرچ سینٹر بنائے گی۔ ریسرچ سنٹرکیلئے 10کروڑ روپے مختص کردیئے گئے۔ ڈی جی فشریزسکندرحیات کا کہنا ہے کہ سنٹر کا منصوبہ 3 سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔

مچھلی کی فارمنگ سے نہ صرف بہترین زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ مچھلی کی افزائش سے ملک کی غذائی ضروریات بھی پورا کی جاسکتی ہیں۔

مزیدخبریں