ذیشان صفدر: سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے پہلے سینیٹ الیکشن کی انکوائری ہونی چاہیے۔ کرپشن کو شروع سے روکنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق مرزا فارم ہاؤس گروتھ گرائمر سکول کی تقریب تقسیم انعامات میں سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نےشرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں دس سال پیپلز پارٹی نے ضائع کیے۔ دس سالوں کا حساب ہونا چاہیے۔
ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ نیب کی جے آئی ٹی نواز شریف کے خلاف بارہ تاریخ کو اپنا فیصلہ سنا دے گی۔ ق لیگ اور ن لیگ سندھ سے ختم ہو چکی ہیں، ان لوگوں کی کوشش ہے اتحاد کر کے معاملہ حل کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے، پہلے معاملہ کی انکوائری ہو پھر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو نا چاہیے۔