(قذافی بٹ) امام کعبہ 8 مارچ کو پاکستان آئیں گے، امام کعبہ تین دن لاہور میں گزاریں گے۔
ذرائع کے مطابق امام کعبہ 8 مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی دو روزہ کانفرنس کے پہلے روز آخری نشست کی صدارت کریں گے، 9 مارچ کو کانفرنس میں نماز جمعہ کا خطبہ دیں گے، امام کعبہ علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کی رہائشگاہ پر عشائیہ میں شرکت کریں گے۔
علماء کونسل کے کنونشن میں بھی شرکت کریں گے جبکہ نماز مغرب یا نماز عشاء جامعہ اشرفیہ میں پڑھانے کے بعد اسلام آباد چلے جائیں گے۔