سال بدلا،گاڑی چوروں کی روش نہ بدلی، دو ماہ میں 1800سے زائد گاڑیاں چوری

5 Mar, 2018 | 01:42 PM

Read more!

(علی ساہی) سال بدلا،گاڑی چوروں کی روش نہ بدلی،2ماہ میں 1800سےزائد گاڑیاں چوری ہوئیں، لاہورسمیت پنجاب بھرمیں گاڑیاں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں، پٹرولنگ کیلئےمتعدد فورسز ہونے کے باوجود گاڑی چوری کی وارداتیں جاری۔

ذرائع کے مطابق ایکسائزنےچوری ہونیوالی تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی، شہری170سےزائدکاروں اور1670موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے، لاہور میں2ماہ میں811موٹر سائیکلیں اور115 سے زائد گاڑیاں چوری ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق دیگر اضلاع میں 859موٹر سائیکلیں اور58 گاڑیاں چوری ہوئیں ہیں۔پٹرولنگ کیلئے فوسز کے موجود ہونے کے باوجود چوروں کو لگام ڈالی نہیں جا سکی ، روزانہ کی بنیاد پر شہر میں 8 سے 10 موٹر سائیکلیں چوری ہوجاتی ہیں جبکہ پنجاب بھی میں یہ ہی تناسب ہے جبکہ گاڑیوں کی چوری ہونے کا تباسب لاہور  میں پنجاب سے  کہیں زیادہ ہے۔

مزیدخبریں