(ملک اشرف) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملے میں احد چیمہ اور شاہد شفیق احتساب عدالت پیش ہو گئے،لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری پر افسران کے احتجاج کیخلاف درخواست پر پنجاب اور وفاق کو نوٹسز جاری کردیئے ۔
ذرائع کے مطابق احدچیمہ اور شاہد شفیق کے14روزہ ریمانڈکی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت کے باہرپولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی.احدچیمہ کی گرفتاری پرافسران کے احتجاج کیخلاف درخواست کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس عابد عزیز نے درخواست کی سماعت کی۔
احدچیمہ اورشاہدشفیق کو ریمانڈختم ہونےپرپیش کیا گیا , نیب حکام احتساب عدالت سےمزید ریمانڈکی استدعا کریں گے۔ احتساب عدالت کےباہرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی.
عدالت نے حکومت سے 5 اپریل تک وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے تحت سرکاری ملازم کسی ادارے کیخلاف ہڑتال نہیں کرسکتے،بتایاجائے ہڑتالی افسران کیخلاف کیاکارروائی کی گئی۔