سٹی42: گوجرانوالہ پولیس 9 مئی پر تشدد واقعات کے مقدمات میں ملزم صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے لے کر گوجرانوالہ پہنچ گئی ۔
گوجرانوالہ لانے کے بعد پولیس نے قانون کے مطابق صنم جاوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے صنم جاوید کو راہداری ریمانڈ پر گوجرانوالہ سنٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک صنم جاوید کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
عدالت میں پی ٹی آئی کارکن کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ صنم جاوید کو کل دہشتگردی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
صنم جاوید تھانہ کینٹ میں درج 9 مئی 2023 کے پرتشدد حملے کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھی۔ اسے تفتیش کے لئے آج گوجرانوالہ لایا گیا ہے۔