ویب ڈیسک : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم کے علاج کیلئے 3لاکھ روپے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تجمل کلیم کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی، مریم نواز کی جانب سے پنجابی شاعر تجمل کلیم کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ علیل شاعر تجمل کلیم نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے جناح ہسپتال میں زیر علاج شاعر کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت کو ہدایت جاری کیں۔
محکمہ اطلاعات و ثقافت کے افسران نے جناح ہسپتال میں زیر علاج شاعر تجمل کلیم کی عیادت کی۔