ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا کا ہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے محمد رضوان نے ملاقات کی، مریم نواز شریف نے محمد رضوان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد رضوان کو ساتھ بٹھایااور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ مریم نواز نے محمد رضوان کو پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا، انہوں نے محمد رضوان کی اپنے گھر کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کیا۔
محمد رضوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ملاقات پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ یقین نہیں آرہا وزیر اعلیٰ سے مل رہا ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شریف نے کہا کہ مجھے بھی یقین نہیں آرہا، محمد رضوان بہت اچھا نام ہے، ملکر بہت خوشی ہوئی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے تھیلیسیمیا کے دیگر بچوں کا بھی خیال رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے۔
سینٹر پرویز رشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔