ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر انسداد دہشتگردی عدالت نے پراسیکیوشن سے دلائل طلب کر لئے

Umaira Ahmad, City42 , Anti Terrorist Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:  نو مئی 2023 کو  لاہور کے راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات  میں گرفتار سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی  ضمانت  کی درخواست کی سماعت کے دوران   انسداد دہشتگردی عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا اور سپیشل پراسیکیوٹرز سے ملزم کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کر لئے۔  

آج انسداد دہشتگردی عدالت میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت  ایڈمن جج خالد ارشد  نے  کی ۔ عدالت نے پراسکیوشن سے  مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا  اور سپیشل پراسیکیوٹرز سے  ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے ۔

عدالت نے ضمانتوں پر سماعت کچھ دیر کیلیے موخر کر دی۔ ملزم کی جانب سے حسن یوسف شاہ ایڈووکیٹ  پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ان کے  مؤکل عمر سرفراز چیمہ کا نو مئی جلاؤ گھیراؤ  سے  کوئی تعلق نہیں ہے۔ ضمانت ہر رہائی دی جائے۔ 

راحت بیکری چوک میں  پولیس کی گاڑیاں جلانے کیخلاف  تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 103/23 درج ہے

انسداد دھشتگردی عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی ۔