ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور بارش، موم نے تیور بدل لیا

5 Jun, 2024 | 07:13 PM

ویب ڈیسک : ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور بارش کے بعد موسم نے تیور بدل لیا ۔ 

ملکہ کوہسار مری کے موسم نے تیور بدل لیا ، بارش اور تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے  موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ موسم خوشگوار ہونے سے سیاح بھی خوش ہوگئے، سیاح بارش کی فوار میں لطف اٹھانے لگے۔مری کا درجہ حرارت 19 جبکہ محسوس 10 سے 13 تک ہونے لگا ہے۔

 گوجرانوالہ میں تیز آندھی (دیواریں گر گئیں)  

 گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔ریسکیو  حکام کے مطابق تیز آندھی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں دیواریں اور کھڑکی گرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔

 ریسکیو  حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جبکہ 3 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور شہر میں تیز آندھی (بارش کی پیشگوئی ) 

لاہور شہر میں تیز آندھی چلنے سے موسم میں تبدیلی آگئی ۔ دن بھر کی گرمی کے بعد تیز ہوائیں چلنے سے لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا ۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دن بھر کی گرمی کے بعد موسم کی تبدیلی سے شہری خوش ہوگئے، شہریوں نے موسم انجوائے کرنے کے لیے مختلف پوائنٹس کا رخ کرلیا ۔ 

 محکمہ موسمیات کی جانب سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے، کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی موسم خوشگوار رہے گا۔ 

ملتان میں ہلکی بارش کے بعد تیز اندھی (آلودگی میں اضافہ) 

 شہر اولیاء میں ہلکی بارش کے بعد تیز اندھی کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں جہاں گرمی کا زور ٹوٹا ہے وہیں اچانک تیز اندھی کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے ،آندھی کے باعث گرد االود ہوا سے االودگی میں اضافہ ہوگیا ۔ شہر میں سب سے زیادہ بارش ایک ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔ 

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ دن بھر گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ رات کے اوقات میں گرد الود ہوائیں چلنے کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 

دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈکس آلودہ ہونے سے 92 پوائنٹس پر ریکارڈ کیا گیا، پاکستان کے فضائی آلودہ ترین شہروں میں ملتان پانچویں نمبر پر آگیا ۔ 

تلہ گنگ وگردنواح میں موسلا دھار بارش  

تلہ گنگ وگردنواح میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شدید گرمی سے ستائے شہریوں کے بارش کے بعد چہرے گھل اٹھے ۔ بارش ہونے سے موسم خوش گوار ہو گیا ۔ 

پتوکی اور گردونواح میں تیز آندھی ( بجلی کی فراہمی معطل ) 

پتوکی اور  گردونواح  میں گرد آلود آندھی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ آندھی کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

پتوکی میں آندھی شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف فیڈر ٹرپ کر گئے، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں  بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔ 

 اٹک اور گردونواح میں تیز آندھی  (بجلی بند) 

 اٹک اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ  دن بھر کی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، آندھی سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ 
دوسری جانب شہر میں آندھی کے ساتھ ہی مختلف علاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے ۔ 

چکوال اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں  
چکوال اور گردونواح میں گرد آلود ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بارش اور ہواؤں کے بعد شہر کا موسم خوشگوارہوگیا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ چکوال کے علاقے کلرکہار، چوآ سیدن شاہ میں گرج چمک ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

چکوال میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ 

 مریدکے اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش  

 مریدکے اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، تیز آندھی اور بارش سے پورے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے ، شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔ 
دوسری جانب آندھی کے ساتھ ہی مختلف علاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔ 

قصور اور گردونواح میں تیز آندھی ( بجلی  کی فراہمی معطل)  

قصور اور گردونواح میں تیز آندھی کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں جہاں ایک طرف گرمی کا زور ٹوٹا ہے وہیں آندھی کی وجہ سے ہر طرف دھول ہی دھول جمع ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے آنے جانے والوں کو مشکل کا سامنا ہے۔

 آندھی شروع ہوتے ہی شہر کے سارے فیڈر ٹرپ کر گئے، جس کے بعد  بجلی  کی فراہمی معطل ہوگئی۔ 

فیصل آباد  میں کہیں بارش، کہیں آندھی (موسم خوشگوار )  

فیصل آباد  میں کہیں بارش، کہیں آندھی تو کہیں تیز ہواؤں کا راج ہے، مختلف علاقوں پیپلز کالونی نمبر 1، سرفراز کالونی، مسلم پارک، راجہ چوک، بابر چوک، وارث پورہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

بارش اور تیز ہواؤں کے بعد شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گرمی سے ستائے شہری خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے لگے ۔ 

مزیدخبریں