پلاسٹک بیگز کی تیاری اورخریدو فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

5 Jun, 2024 | 05:34 PM

سٹی 42 : ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پلاسٹک بیگز کی تیاری اورخریدو فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ۔ 

ترجمان محکمہ تحفظ ماحول کے مطابق کھانے کی اشیا کی پلاسٹک بیگز میں فراہمی کی سختی سے مانیٹرنگ جاری ہے، خلاف ورزی پر سزائیں اورجرمانے کیے جارہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کےافسران پلاسٹک بیگز پرپابندی کی نگرانی کررہے ہیں ۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریڑھی بان اوردکانداروں میں کپڑے کے تھیلوں کی تقسیم کاعمل جاری ہے۔  دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کے استعمال کے مضراثرات سے آگاہ کر رہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں