عثمان خادم : رہنما پی ٹی آئی میاں محمود الرشید کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔
میاں محمود الرشید کو سروسز ہسپتال سے واپس کیمپ جیل بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ میاں محمود الرشید کی 2دن قبل اپنڈکس پھٹنے پر سرجری کی گئی تھی ۔
میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کا کہنا ہے کہ میاں محمود الرشید کا اپنڈکس پھٹنے پر معدہ شدید متاثر ہوا۔ پنجاب حکومت نے زبردستی محمود الرشید کوہستال سے جیل شفٹ کردیا۔ شدید گرم موسم میں محمود الرشید کا زخم خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ محمود الرشید کو اس حالت میں جیل شفٹ کرنا انسانی حقوق کی پامالی ہے۔