کونسی خوراک بالوں کو صحتمند رکھنے کیلئے مفید ہے؟

5 Jun, 2024 | 05:06 PM

Read more!

سٹی42 : گھنے، لمبے  اور چمکدار بال سب ہی کی خواہش ہوتے ہیں اور بالوں کا جھڑنا، گنج پن انسان کو پریشان کر دیتا ہے، بال گرنے سے بچانے کے لیے بالوں کے لیے مطلوب غذائیت سے بھرپور کن قدرتی غذاؤں کے استعمال سے اس شکایت سے جان چھڑائی جا سکتی ہے ؟ جانیے "مارننگ وِد فضا"میں۔

 "مارننگ وِد فِضا" میں حکیم عطاءالرحمان نے خصوصی شرکت کی اور گرتے بالوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی عمل ایک دفعہ کرنے سے رزلٹ نہیں ملتا لہذاٰ کسی بھی ٹوٹکے کو 7 دفعہ لازمی اپلائی کرنا چاہی ےتب ہی کوئی خاطرخواہ رزلٹ ملیں گے، جس پر میزبان فِضا علی نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ 3 ماہ تک کسی بھی ٹوٹکے کو اپلائی کرنے سے صحیح رزلٹ ملتا ہے۔

فضا علی نے سوال کیا کہ کون کون سے غذائیں بالوں کیلئے مفید ہیں؟حکیم عطاءالرحمان نے جواب دیا کہ ناشتے میں بچے بادام اور کشمش کا استعمال ضرور کریں، اس کے ساتھ زیتون کھانا چاہئے، یہ بالوں کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔

 کدو ایک فرحت بخش اور ورسٹائل غذا ہے جسے کئی طریقوں سے پکایا جا سکتا ہے، کدو وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں جو کسی بھی غذا کے ساتھ مل کر غذائیت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔کدو  بالوں کیلئے نہایت مفید ہے۔ اس کے ساتھ ایک کیلا روزانہ بچوں کو کھلائیں، کالے چنے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں،  کالے چنوں کا شوربا اور یخنی استعمال کریں، اردو سپیکنگ فیملیوں میں کالے چنے سے گوگنی بنائی جاتی ہے جس میں مصالحے خوب ڈالے جاتے ہیں۔  اس پرر لیموں نچوڑ کر  چمچ کے ساتھ کھائیں، اس سے کمر درد، اعصابی کمزوری کو بھی افاقہ ہوتا ہے اور یہ بالوں کے لئے بھی اچھی ہوتی ہے۔ غذائیت سے بھرپور خوراکیں کھانے سے ہی بال صحتمند رہتے ہیں۔

 اس کے علاوہ کشمش کا پانی ہائیڈریٹ رہنے کا ایک بہترین طریقہ ہےجو کہ بالوں کیلئے بہت فائد مند ہے ۔

مزیدخبریں